تھل
تھل، دریائے پنجکوڑہ کوہستان کا سب سے بالائی گاؤں ہے جو پاتراک سے سڑک کے ذریعے 20 میل اور دیر ندی کے سنگم سے تقریباً 30 میل اوپر واقع ہے۔ یہ گاؤں پنجکوڑہ دریا کے دائیں کنارے پر سطح مرتفع پر سیڑھیوں کی شکل میں کمپیکٹ انداز میں یعنی ایک دوسرے کے اوپر تعمیر کیا گیا ہے اور کھیتوں سے گھرا ہوا ہے۔ اس کے ارد گرد کی پہاڑیاں دیودار، چیڑ اور فر کے گھنے جنگلات سے ڈھکی ہوئی ہیں۔
یہ گاؤں کچھ فاصلے تک کاشت کیا گیا ہے اور یہاں چراگاہ بہت عمدہ ہے۔ دریا کے وہ حصے جہاں پانی کم ہو، انہیں عبور کیا جا سکتا ہے، (یعنی پیدل، جانور پر سوار ہو کر یا کسی گاڑی میں بیٹھ کر بھی)۔ آدھے میل نیچے ایک پل ہے جو دریا کے بیچ ایک جزیرے پر بنایا گیا ہے۔ یہاں دریا کی ریت سے لوہا بھی نکالا جاتا ہے۔
یہاں کوہستانی قبیلے کے تقریباً 500 گھر ہیں۔ 1895 میں اس گاؤں کے معززین، جنہیں ملک کہا جاتا ہے، قاظم اور قاضی تھے۔ کسی اجنبی کو تھل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی کاکا خیل کو یہاں سے لکڑی کاٹنے کی اجازت ہے۔ اس گاؤں کو ایک بار محمد شاہاں، جو دیر کے گورنر تھے، نے جزیہ ادا کرنے پر مجبور کیا اور وہ یہاں سے بڑی تعداد میں مویشی اور گھوڑے لے گئے۔ یہاں کے لوگ
آزاد ہیں اور دیر کو کوئی ٹیکس ادا نہیں کرتے۔
(From: Military Reports on Dir, Swat and Bajaur)