WHAT WERE THE CAUSES OF THE SHAHZOR LAKE OUTBURST IN KUMRAT VALLEY A Paradise on Earth Kumrat Valley

Latest

WHAT WERE THE CAUSES OF THE SHAHZOR LAKE OUTBURST IN KUMRAT VALLEY

شازور جھیل پھٹنے کے وجوہات
تحریر: گمنام کوہستانی
Causes of Shahzor Lake outburst

شازور جھیل آسمانی بجلی سے نہیں ٹوٹی اور نہ کسی اور وجہ سے بلکہ یہ گلیشیرز پھٹنے کے سبب ٹوٹ گئی ہے۔ جھیل کے قریب گرمائی چراگاہوں میں مقیم مقامی لوگ اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ پچھلے کئی دنوں سے جھیل کے طرف گلیشئرز کے پٹھنے اور گرنے کی آوازیں آ رہی تھی۔ جس دن یہ جھیل ٹوٹی اسی دن یہاں ٹھیک دن 12:30 بجے ایک چھوٹا سا زلزلہ بھی آیا تھا۔ شازور جھیل کا وزٹ کرنے والے جانتے ہیں کہ جھیل کے ٹھیک پیچھے گلیشئرز تھے۔ یہ جھیل انہیں گلیشئرز کے پانی سے وجود میں آئی تھی یہاں زیادہ تر گلیشیئرز جھیلیں ہیں۔ یہ عین ممکن ہے کہ زلزلے کے وجہ سے گلیشئرز کا کوئی بڑا تودہ جھیل میں گرا ہو جس کی وجہ سے جھیل کا بند ٹوٹ گیا ہو۔ یہی ایک وجہ ہوسکتی ہے باقی جتنی بھی کہانیاں مشہور کی گئی ہے سب جھوٹ ہے۔
شمال کے ان پہاڑوں میں اس قسم کے واقعات کا ہونا معمول ہے۔ یہاں جھیلیں بنتی ہے ٹوٹتی ہے جب سے یہ پہاڑ بنے ہیں یہ ہوتا آ رہا ہے۔ کمراٹ فارسٹ ایریا کے اندر سری مھی کا علاقہ کبھی بہت بڑی جھیل ہوا کرتی تھی۔ مھی گاوری زبان میں اس جھیل کو کہا جاتا ہے جس کا پانی گلیشئرز کے بجائے کسی دریا، ندی، نالے یا چشمے سے آتا ہو۔
سوات کالام کا مھو ڈھنڈ کو بھی مھو ڈھنڈ اسی وجہ سے کہتے ہیں اس کا پشتو کے مہو ڈنڈ سے کوئی تعلق نہیں اس علاقے میں بولی جانی والی سب سے قدیم زبانیں گاوری اور توروالی ہیں۔ سری مھی دہائیوں پہلے ٹوٹ گئی تھی لیکن اس کے آثار آج بھی وہاں دیکھے جا سکتے ہیں آج بھی بزرگ اس کے بارے میں بتاتے ہیں۔
شازور جھیل کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ماضی سے ہوتا آ رہا ہے لیکن فرق یہ ہے کہ اب یہ سب بہت تیزی سے ہوں رہا ہے۔ گلوبل وارمنگ کے وجہ سے دنیا آہستہ آہستہ گرم ہو رہی ہے اور ہم پہاڑی لوگ براہ راست اس کے نشانے پر ہیں۔ ہزاروں سالوں سے موجود گلیشئرز کا تیزی سے پگھلنا، معمولی سی بارش کے بعد سیلابی ریلے اور موسمیاتی نظام میں عدم توازن یہ سب کلائیمنٹ چینج کی نشانیاں ہیں۔
اگر امیر ممالک اسی طرح آسمان میں دھواں چھوڑتے رہیں اور مقامی درختوں کا قتل عام کرتے رہیں تو وہ وقت دور نہیں جب شمال کے ان پہاڑوں میں موجود گلیشئرز پگھل کر ختم ہو جائیں گے۔ اور اگر گلیشئرز ختم ہوگئے تو دریا سوکھ جائیں گے اور دریاؤں کا سوکھنے کا مطلب زندگی ختم۔ اس لئے اس سے پہلے کہ زندگی ختم ہو جائے ہمیں کچھ کرنا ہوگا۔ ہم امیر ممالک کو روک تو نہیں سکتے لیکن کم سے کم اپنے علاقے میں اس کے اثرات کم کر سکتے ہیں اور یہ صرف نئے درخت لگانے سے ہی ممکن ہے اور کوئی راستہ نہیں۔