عام طور پر جاز بانڈہ اور کٹورہ جھیل کو بھی وادی کمراٹ کا حصہ سمجھا جاتا ہے لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ وادی کمراٹ الگ علاقہ ہے جبکہ وادی جندری الگ علاقہ ہے۔ کوہستان دیر کے مشہور سیاحتی مقامات جاز بانال یا جاز بانڈہ، بھینڑ بانال، کونڑ بانال، کونڑ آبشار، دنو پشکیر آبشار، گھان سر ( کٹورہ جھیل) لوک سر اور کوہستان دیر کا اکلوتا میوزیم ہاشمی میوزیم کمراٹ ویلی میں نہیں بلکہ وادی جندرئ میں واقع ہیں۔
یاد رہے ھاشمی میوزیم مقامی لوگوں نے اپنے مدد آپ کے تحت بنایا تھا جہاں کوہستان دیر کے ماضی کا بہت کچھ پڑا ہوا ہے۔ زمانہ قدیم کے کھیتی باڑی کے اوزاروں سے لے کر برتن، لباس اور پرانے تلواروں بندوقوں سمیت اس وقت کی بہت ساری نشانیاں یہاں محفوظ ہیں۔
کوہستان دیر کے ماضی سے دلچسپی رکھنے والوں لوگوں کے لیے یہاں بہت کچھ ہیں۔ دارد النسل گاوری قبیلے جندور کا قدیمی مسکن وادی جندری میں کینور قبائل اکثریت میں ہیں جبکہ پشتون اور گجر بھائی بھی قلیل تعداد میں یہاں رہتے ہیں۔