KUMRAT VALLEY BEAUTIFUL UNSUNG AREAS A Paradise on Earth Kumrat Valley

Latest

KUMRAT VALLEY BEAUTIFUL UNSUNG AREAS

(شازورجھیل ، گورشئی، ایزگلو، کاشکین (کمراٹ کےگمنام علاقے
Kumrat Valley Beautiful  Unsung Areas
گمنام کوہستانی کے قلم سے 
2016 سے پہلے بہت کم لوگ کمراٹ کے بارے میں جانتے تھے لیکن 2016 میں عمران خان صاحب کے کمراٹ وزٹ کے بعد کمراٹ مشہور ہوا اور لوگوں نے اس گمنام لیکن سحر انگیز وادی کا رخ کیا۔ پچھلے تین چارسال سے دنیا بھر کے لوگ کمراٹ آرہے ہیں جن میں باہر کے دوستوں سے لے کر پاکستان کے ہر علاقے کے لوگ شامل ہیں ۔ زیادہ تر لوگ کوتگل یعنی ابشار تک آتے ہیں ۔ کچھ کشین دھیرا اوس ( کالا پانی) تک آتے ہیں اور کچھ کی پہنچ دوجنگاہ تک ہوتی ہے، آگے بہت کم لوگ جاتے ہیں۔ دو جنگا سے آگے روڈ نہیں ہے اس لئےآگے کے علاقے ابھی تک گمنام ہیں، شازور اور کاشکین گورشئی وغیرہ بھی ان گمنام علاقوں میں سے ہیں۔
یہاں پہنچنے کے لئے آپ کو سب سے پہلے دیر کوہستان کے سب سے آخری گاوں تھل کوہستان آنا ہوگا، تھل آنے کے لئے دو راستے ہیں ، ایک سوات بحرین کالام سے ہو کر دشت لیلی باڈگوئی پاس سے تھل کمراٹ آتا ہے، اور ایک راستہ تیمرگرہ سے ہوکر دیر شہر سے پانچ چھ کلومیٹر پہلے چکیاتن کے مقام پر باب کمراٹ سے گذر کر آتا ہے، راستے میں دیر شرینگل پھر راجکوٹ پھر جار پھر پیود پھر کلکوٹ سے گذر کر تھل آتا ہے۔ تھل ایک چھوٹا سا خوبصورت گاوں ہے ۔ تھل سے آپ نے کمراٹ دو جنگاہ تک گاڑی میں آنا ہوگا۔ تھل بازار سے دو جنگاہ تک گاڑی میں تقریباٰ تین ساڑھے تین گھنٹوں کا سفر ہے۔ وہاں سے آگے پیدل راستہ ہے جس پر پیدل جانا پڑیگا۔


دوجنگاہ سے اوپر دس منٹ کی چھڑائی ہے پھر ہموارسیدھا راستہ ہے جس پر 20 پچیس منٹ کے سفر کرنے کے بعد چھاروٹ بانال آتا ہے۔ بانال ہم گاوری لوگ موسم گرما کے چراہ گاہ کو کہتے ہیں ۔ وہاں راستہ دو حصوں میں تقسیم ہوتا ہے، سیدھا راستہ ( یعنی شمال کے طرف ) آگے شازور کے طرف نکلتا ہے اورالٹے ہاتھ پر مڑنے والا ( مغرب کے طرف ) راستہ کاشکین پاس کے طرف جاتا ہے۔ چھاروٹ بانال سے تقریباٰ دو سے تین گھنٹے مسلسل چھڑائی کے بعد کاشکین بانال آتا ہے، کاشکین بانال کا شمار کمراٹ کے سب سے حسین علاقوں میں ہوتا ہے، یہاں بڑے بڑے سرسبز میدان ہے ، کاشکین بانال کے مغرب کے طرف ایک گلیشئر ہے جس کے قریب ہی ایک چھوٹی س جھیل ہے۔ کاشکین بانال سے تقریباٰ 30 / 45 منٹ کے فاصلے پر اوپر کنڈو یعنی کاشکین پاس ہے، کاشکین پاس کا راستہ زمانہ قدیم سے لے کر آج تک ہمارے لوگ چترال جانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ کاشکین پاس کے مشرق میں ایک بڑا برف پوش پہاڑ نظر آئے گا اس کے اس طرف گورشئی، ایزگلو وغیرہ کے بانال ہیں ۔ مغرب کے طرف نیچے جوعلاقہ نظر آتا ہے یہ وادی گوالدی کا علاقہ صمد شاہی ہے، پاس سے صمد شاہی تک تقریباٰ 30 منٹ کا راستہ ہے ۔ صمد شاپی سے پھر آگے چترال کے علاقے شروع ہوتے ہیں۔ کاشکین کے پاس کے شمال کے طرف ایک چھوٹا سی ڈھلوان نما پہاڑی ہے اسے ہمارے لوگ چھوٹا کنڈو کہتے ہیں ، اس سے آگے دس منٹ بعد چترال کا علاقہ شروع ہوتا ہے پھر آگے 30 منٹ کے بعد چترال کے چراہ گاہیں شروع ہوتی ہے ۔

واپس چھاروٹ بانال آتے ہیں ۔ آپ نے پڑھا کہ چھاروٹ سے دو راستے نکلتے ہیں ایک شازور کے طرف اور ایک کاشکین پاس کے طرف ، کاشکین پاس کے بارے میں تو معلوم ہوا اب شازار کے بارے چھاروٹ بانال سے 20 پچیس منٹ آگے ایز گلو بانال آتا ہے۔ اس کے بعد تقریباٰ بعد گورشئی بانال اور پھر ایک گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ سفر کرنے کے بعد شازور بانال آتا ہے، یہ پورا علاقہ قدرتی حسن سے مالامال علاقہ ہے، چھاروٹ سے لے کر شازور تک سیدھا ہموار راستہ ہے ۔ شازور بانال سے تقریباٰ 50 منٹ کے فاصلے پر شازور جھیل ہے۔ یہ ایک خوبصورت جھیل ہے جس کے کنارے جنگلی پھولوں کی بہتات ہوتی ہے، بزرگوں سے سنا ہے کہ کمراٹ میں سب سے زیادہ جنگلی پھول اس علاقے یعنی چھاروٹ سے لے کر شازور جھیل تک پیدا ہوتے ہیں ، دیکھنے میں بھی ایسا ہی ہے، یہاں ہر رنگ کے جنگلی پھول آپ کو نظر آئیں گے۔ شازور جھیل سے 30 منٹ کے بعد راستے میں ایک چھڑائی آتی ہے، اس چھڑائی پر دوگھنٹے سفر کرنے کے بعد ٹاپ آتا ہے۔ ٹاپ کے ساتھ ہی ایک چھوٹی سی جھیل ہے جسے ہمارے لوگ سر جھیل کہتے ہیں ، اس کے دوسرے طرف ایک اور چھوٹی سی بے نام جھیل ہے، دونوں جھیل کے درمیان ایک بہت بڑا گلیشئر ہے جس کے اوپر دس منٹ سفر کرنے کے بعد ایک اور چھوٹی سی جھیل سے ملاقات ہوتی ہے۔ اس جھیل سے تقریباٰ 30 منٹ سفر کرنے کے بعد لمبوتری جھیل آتی ہے، یہ ایک بہت بڑی جھیل ہے جسے ہمارے لوگ کول سر کہتے ہیں ، کول مطلب لمبوترا اور سر مطلب جھیل۔ کول سر کے کنارے ایک گھنٹہ مسلسل چلنے کے بعد آگے ایک تنگ گھاٹی آتی ہے جہاں کول سر کا پانی ابشار بن کر چترال کے طرف بہتا ہے ۔ یہاں سے آپ نے نیچے اترنا ہوگا ٹھیک 30 منٹ کے بعد درختوں کا ایک جھنڈ آتا ہے۔ وہاں سے دو گھنٹوں کے فاصلے پر کاک سر یعنی کاک جھیل ہے، اس کے بعد دو گھنٹوں کے فاصلے پر لاسپور چترال کا علاقہ ہے