جہازبانڈہ۔ دیر بالا خیبر پختونخوا
جہاز بانڈہ دیر بالا خیبر پختونخواہ کا سب سے خوبصورت اور پر فضا سیاحتی مقام ہے۔ یہاں آپ کو بڑے بڑے سرسبز و شاداب قالین کی مانند بچھی ہوئی وسیع و عریض میدانیں، ابشاریں اور جھیلیں ملیں گی۔ جہاز بانڈہ سطح سمندر سے تقریباً گیارہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ اس کی خوبصورتی کی وجہ سے ٹورسٹ اسے پریوں کا دیس یا پاکستان کا سوئٹزرلینڈ کہتے ہیں۔ زمانہ قدیم سے جہاز بانڈہ ایک چراہگاہ کی طور پر استعمال ہوتا رہا ہے، کیونکہ "بانڈہ" گاوری زبان کا لفظ ہے جس کا معنی چراہ گاہ کا ہے۔جہاز بانڈہ تک پہنچنے کے لئے آپ دو راستے استعمال کر سکتے ہیں۔ ایک راستہ یہ ہے کہ تھل جاتے ہوئے دروازوں کے مقام پر آ پ نے دائیں طرف مڑنا ہے۔ گاؤں لاموتی سے ہوتے ہوئے متول، جندرئی تک پہنچنا ہے۔ پھر جندرئی سے اگر پیدل جانا ہے تو ایربی بانڈہ کے راستے پر جانا ہوگا اور اگر جیپ قسم کی گاڑی ہے تو ٹکئی بانڈہ تک آپ باآسانی پہنچ سکتے ہیں۔
دوسرا راستہ یہ ہے کہ آپ تھل پہنچ جائیں۔ پھر تھل براستہ باڈگوئی جو کالام اوتروڑ کا مین سڑک ہے، پر لاموتی پہنچ کر وہاں سے باڈگوئی پاس کو جانے کی بجائے نیچے گاؤں لاموتی میں اترنا ہوگا اور پھر براستہ متول جندری ویلی ٹکی ٹاپ تک پہنچ جانا ہے۔ پھر وہاں سے جہاز بانڈہ کا ٹریک لگاتار اونچائی پکڑتا ہے۔ راستہ تھوڑا سا دشوار ہے مگر جیسے ہی آپ چڑھتے جائیں گے، آپ کو انتہائی خوبصورت مقامات خوش آمدید کہیں گے اور آخر کا روزہ آپ ایک وسیع و عریض، سرسبز و شاداب ہموار میدان میں پہنچ جائیں گے جسے ہم جہاز بانڈہ کہتے ہیں۔ جہاز بانڈہ میں ہوٹلز بنے ہوئے ہیں جہاں آپ کو ضرورت کی اشیاء مل سکتے ہیں۔ جہاز بانڈہ سے نیچے اتر کر کونڈ بانڈہ اور کونڈ ابشاور ہیں، جبکہ کٹھورہ جھیل کے لیے آپ کو مزید آگے جانا ہوگا۔