HISTORY OF KALKOT DIR KOHISTAN A Paradise on Earth Kumrat Valley

Latest

HISTORY OF KALKOT DIR KOHISTAN

کلکوٹ۔History of Kalkot Dir Upper
کلکوٹ سطح سمندر سے 6150 کلومیٹر بلند، پاتراک سے 15 میل اوپر، دیر ندی کے سنگم سے 25 میل کے فاصلے پر دریائے پنجکوڑہ کے دائیں کنارے ایک پہاڑ کی ڈھلوان پر آباد گاؤں کا نام ہے ۔ اس گاؤں میں پہلے 400 سے 500 گھر تھے، اسے عمرا خان کے بھائی محمد شاہ نے جلا دیا تھا، جب 1885 میں وہ دیر کا گورنر تھا اب صرف 120 گھر ہی رہ گئے۔دریائے پنجکوڑہ پر گاؤں کے سامنے 54 فٹ لمبا اور 5 فٹ چھوڑا ایک پل عام مقامی کینٹیلیور قسم کی طرز پر تعمیر کیا گیا ہے۔ گاؤں کے دونوں طرف ، خاص طور پر دریا کے دائیں جانب سیراب شدہ کھیت ایک قطار کی شکل میں زیر کاشت ہے، کلکوٹ اور اس کے آس پاس پہاڑوں پر دیودار کی گھنے جنگلا ت ہیں۔
History of Kalkot Dir Upper
کاکا خیل میانگان کلکوٹ کا زیادہ تر جنگل کاٹتے ہیں۔ چارہ وافر ہے۔ یہاں کے باشندے کوہستانی ہیں، پشتو سے نابلد ہیں، ملک محراب شاہ اور یوسف یہاں کے ملک ہیں۔ چترال، گلگت اور کوہستان کے راستوں کے نا م سے شائع کتاب میں لکھا گیا ہے کہ گاؤں کلکوٹ میں گھر ایک قطاروں کی شکل میں ایک دوسرے کے اوپر بنائے گئے ہیں اور اس کی آبادی تقریباً 1500 (1922) ہے۔ یہاں کے باشندے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ ہمیشہ جھگڑے میں رہتے ہیں ۔