LAHORE TO KUMRATVALLEY BY PUBLIC TRANSPORT A Paradise on Earth Kumrat Valley

Latest

LAHORE TO KUMRATVALLEY BY PUBLIC TRANSPORT

پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے لاہورسے وادی کمراٹ تک کا سفر کیسے؟
From Lahore & Mardan to Kumrat

ہمارے فیس بک پیج پر پنجاب اور خصوصاً لاہور سے تعلق رکھنے والے بھائی اکثر سوال پوچھتے ہیں کہ کیا لاہور سے وادی کمراٹ تک پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا ممکن ہے ۔اور ہم ہاں میں جواب دیتے ہیں ۔لیکن آج فیصلہ کیاکہ لاہور سے وادی کمراٹ جانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے بارے میں مکمل تفصیل کے ساتھ لکھوں ۔ وادی کمراٹ کو دیکھنے کے لیے زیادہ تر لوگ پرائیویٹ گاڑیوں کااستعمال کرتے ہیں یعنی وہ سیاح جن کے پاس خود کی گاڑی ہو، آجاتے ہیں اور وہ سیاح جن کے پاس یہ سہولت میسر نہ ہو وہ چاہتے ہوئے بھی جنت النظیر وادی دیکھنے سے قاصرہیں ۔پبلک ٹرانسپورٹ یا عام کرایہ کے گاڑی میں وادی کمراٹ پہنچنے کے لیے آپ کو لاہور سے مردان آنا ہوگا۔اگر آپ کو لاہور سے مردان آنے میں دقت ہویا لاہور سے مردان ٹرانسپورٹ کا مسلہ ہو تو لاہور سے پنڈی آجائیں ۔کیونکہ لاہور سے پنڈی تک ٹرانسپورٹ کی سہولت باآسانی میسر ہے ۔پنڈی میں پیرو دہائی اڈے کےبجائے منڈی موڑ میں آپ کو مردان کی ینکڑوں گاڑیان ملیں گے ۔تو جناب منڈی موڑ سے فلائنگ کوچ یا ہائی ایس میں بیٹھ جائیں اور مردان اتر جائیں۔ مردان میں اترتے ہی آپ کو وہاں دیر کوہستان کے اڈے کے بارےمیں پوچھنا ہوگا۔(آپ کواڈے کی منشی کے نمبرز کے ساتھ ساتھ کچھ ڈرائیورز حضرات کے نمبرز بھی دے رہا ہوں) ۔

Maradan to Kumrat

کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے مردان سے تھل ،کلکوٹ اور لاموتی تک کوسٹر ز اور ہائی ایس کی سروس شروع کی گئی ہے ۔مردان سے شام پانچ بجے سے لیکر رات گیارہ بجے تک دیر کوہستان کو جانے والے گاڑیاں میسر ہوتی ہے ۔مردان میں سب سے پرانا اور قابل اعتماد آڈہ ہے یوسفزئی اڈہ جو گزشتہ پانچ سالوں سے یہ سروس کامیابی سے چلارہے ہیں ۔مردان سے سفر کرتے ہوئے آپ تھل پہنچ جائیں گے ۔تھل میں ریفرش ہوکر آپ کو پھر وادی کمراٹ کےلیے گاڑی کا بندوبست کرنا ہوگا کیونکہ تھل سے آگے پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر نہیں ۔بس تھل تک آپ با آسانی پہنچ سکتے ہیں اور تھل میں سینکڑوں گاڑیاں ملی گے جو آپ کو وادی کمراٹ تک پہنچائے گی ۔تھل سے آگے تقریباً تیس کلومیٹر کا فاصلہ ہے جو باآسانی طے کی جاسکتی ہے ۔