LATE MPA SHAHEED FARID KHAN BY IMRAN KHAN AZAD A Paradise on Earth Kumrat Valley

Latest

LATE MPA SHAHEED FARID KHAN BY IMRAN KHAN AZAD

فرید خان شہید
Shaheed Farid Khan
 ہم چھوٹے سے تھے جب سنا کہ فرید خان ایم پی اے ہوگئے،ہمیں نہیں معلوم تھا کہ یہ ایم پی اے کیا ہوتاہے اور کس طرح ایم پی اے بن جاتے ہیں بس بڑوں کے باتوں سے اندازہ ہوا کہ کچھ الگ اور انوکھا ہوا ہے ہر ایک یہی بولتا تھا کہ اپنا ہے ہماری لئے کچھ نہ کچھ کرےگا،دیر کوہستان کا پہلا کوہستانی ہے جو ایم.پی.اے بن گیا،اپنی فطری تجسس سے مجبور ہوکر ایک دن ہم نے ابوں سے پوچھ ہی لیا،ابوں نے اسمبلی انتخابات اور حکومت کے بارے میں تفصیل سے بتایا لیکن اپنی سمجھ میں کچھ آیا کچھ نہ آیا،اتنا.معلوم ہوگیا کہ اب سب ٹھیک ہوجائے گا روڈ اور دوسرے مسائل وغیرہ اب عنقریب حل ہوجائینگے. ایک رات تقریبا 9 بجے کسی بھاری چیز کی اواز انے نے ہمیں گرم بستر چھوڑنے پر مجبور کیا، اس سال برفباری زیادہ ہوئ تھی جس کے وجہ سے سردی بھی زیادہ تھی،میرا گھر چونکہ روڈ کے بلکل ساتھ ہی ہے تو اواز سن کر جب ہم باہر گئے تو بلڈوزر روڈ سے برف ہٹانے میں لگا ہوا تھا،بلڈوزر کے ساتھ چھ سات بندے بھی تھے،بلڈوزر ہماری لئے اس وقت تفریح کی ایک چیزہوا کرتا تھا،میرے طرح وہاں پانچ چھ اور بچے بھی جمع ہوگئے۔
ابو نے دیرہ(حجرہ) میں اگ جلانے کا کہہ کر مجھے وہاں سے چلتا کیا،مجھے بلڈوزر کے تماشے سے محروم ہونے کا افسوس تو ہوا.لیکن ابوں کا حکم ماننا بھی ضروری تھا ،جب آگ وغیرہ جل گئ تو ابوں کے ساتھ وہی چھ سات لوگ اگئے جو.بلڈوزر کے ساتھ تھے،مجھے موقع ملا کہ نیچے جاکر دوسروں بچوں کے ساتھ بلڈوزر کے تماشے میں شریک ہو جاؤ لیکن ابوں نے چائے لانے کا حکم دے دیا،چائے پینے کے دوران پتہ چلا کہ حاجی صاحبان آرہے ہیں اس لئے رات کو ہی روڈ صاف کیا جا رہا ہے، کسی نے کہا کہ ایم.پی اے صیب مڈل سکول کا کیا ہوا تو ہمیں اندازہ ہوا کہ بیلر کے سامنے بیٹھے ہوئے سر پر پکول اور پنڈلیوں پر اوتاری ( پاٹ) باندھ کر یہ جو صاحب بیٹھے ہوئے ہے یہ.ایم.ہی اے ہے،سرخ و سفید چہرہ سرو قدوہستانی لباس میں مبلوس شہید فرید خان سے یہ میری پہلی ملاقات تھی۔
فرید خان جس کا تعلق دیر کوہستان کے اہم گاؤں کلکوٹ سے تھا دیر کوہستان کا پہلا کوہستانی ایم پی اے تھا،جہانزیب کالج سوات سے پولٹیکل سائنس میں ماسٹر کرنے والے فرید خان نے 2002ء میں جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر ایم.پی اے منتخب ہوئے،2002 سے لیکر 2008 تک بحیثیت ایم پی اے انھوں نے دیر کوہستان کیلئے بہت کچھ کیا،سوات کوہستان کو دیر کوہستان سےملانی والی باڈگوئ روٍڈ انھوں نے ہی.منظور کرایا،جب کہ دیر تا کمراٹ روڈ کی منظوری کے علاوہ چھوٹے بڑے لا تعداد منصوبے انھوً نے مکمل.کرائے .انھوں نے صحیح معنوں میں کوہستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا- کالام اوراتروٹ کے کوہستانی برادری جب دیسان کےتنازعے پر ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوگئے تھے تو فرید خان نے دیر کویستان کے بزرگوں پر مشتمل جرگہ کی قیادت کرتے ہوئے سوات کے بھائیوں کو ایک دوسرے سے لڑنے سے باز رکھنے کی کوشش کی،2008 میں جماعت کا الیکشن سے بائکاٹ کے باوجود انھوں نے ازاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا.اعلان کیا،لیکن بدقسمتی سے 8 فروری کو ایک ناگہانی حادثے کے وجہ سے ان کا انتقال ہوا،ان کے جنازے میں ہر خاص و عام کے رونے سے ان کی شخصیت اور ہردل عزیزی کا اندازہ ہوتا ہے،ہماری دعاء ہے کہ اللہ کوہستان کے اس بیٹے کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں امین
 گمنام.کوہستانی