JAR THE SECOND VILLAGE OF DIR KOHISTAN A Paradise on Earth Kumrat Valley

Latest

JAR THE SECOND VILLAGE OF DIR KOHISTAN


جار (بیاڑ)۔دیر کوہستان
Biar Dir Upper which is also called Jan in local gawri language
 گمنام کوہستانی کے قلم سے 
 جار جسے پشتون اور گجر برادری بیاڑ کہتے ہے دیر کوہستان کا ایک اہم گاوں ہے،مقامی لوک کہانیوں کے مطابق قدیم وقتوں میں اسے جورا یا جارا نام کے ایک شخص نے اباد کیا جس کے وجہ سے اسے جار کہا جاتا ہے ،اسی جار کے نام پر کوہستان کے سبزہ زاروں میں ایک بانال بھی ہے جو کوہستان کے خوبصورت بانالوں میں سے ہے،دریائے پنجکوڑہ کے کنارے اباد اس گاوں میں چھتر بتور،بتیرور،گینور،ڈمور،سندروجی اور ملاخیل کوہستانی قبائل آباد ہیں ،اس کے علاوہ گجر اور پشتون برادری بھی بڑی تعداد میں اباد ہیں، جار میں گاوری زبان ہی بولی جاتی ہے لیکن لہجے میں معمولی فرق پایا جاتا ہے،جار میں بولی جانی والی گاوری کوہستانی زبان میں‘ ک ‘ کی بجائے ‘ خ ‘ استعمال کیا جاتا ہے ۔ راجکوٹ (پاتراک) اور پیود (بریکوٹ) کے مقابلے  میں جار میں آباد کوہستانی قوم گاوری زبان ہی میں بات چیت کرتے ہیں ۔بازار ہو یا مسجد ، گھر ہو یا حجرہ سبھی جگہ آپ کو گاوری زبان میں باتیں کرتے ہوئے لوگ نظر آئیں گے ۔