JAMIA MASJID THALL KUMRAT DIR UPPER A Paradise on Earth Kumrat Valley

Latest

JAMIA MASJID THALL KUMRAT DIR UPPER

جامعہ مسجد داراسلام تھل وادی کمراٹ
Jamia Majid Thal Dir Upper, جامع مسجد تھل
دیر بالا تھل میں واقع جامع مسجد قدیم تہذیب اور تمدن کا ایک جیتا جاگتا نمونہ ہے ،جامع مسجد دریائے پنجکوڑہ کے سنگ بنایا گیا ہے جس کے تعمیر میں کئی سال لگ گئے ہیں ۔مسجد کو 1865میں تعمیر کیاگیا ہے۔مسجد کی دیوہیکل بیم اور ستون سب کو حیران کردینے والی ہے ۔علاقے کے مشران اور بزرگوں کے مطابق جامع مسجد کو بنانے کے لیے علاقے کے لوگوں نے کئی سالوں سے اس کی منصوبہ بندی کی تھی ۔چونکہ پرانے زمانے میں اتنے طاقت اور اور مظبوط رسیاں نہیں تھی اس لیے ہر سال عید قرباں کے بعد چمڑوں کو اکھٹا کیا جاتا تھا ،پھر اس سے رسیاں بنائے جاتے تھے ۔بقول ایک بزرگ کہ جب رسیاں مکمل ہوگئی تو قریبی گاؤ ں کلکوٹ اور لاموتی سے بھی طاقتور افراد کو مدعو کرکےان دیو ہیکل درختوں کو کمراٹ ویلی سے تھل تک گھسیٹتے گھسیٹتے لائے گئے۔
ستر سال پہلے یعنی (1953) میں آتشزدگی کی وجہ سے اس کا ایک حصہ جل کر راکھ ہوگیا تھا۔جس کو مقامی لوگوں نے دوبارہ تعمیر کیا۔ تاہم اس کا اکثر حصہ پرانا ہی ہے۔اس مسجد کی منفرد حیثیت کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ دیودا کی بنی ہوئی 45 فٹ لمبی اور 1.5×1.5 فٹ چوڑی شہتیر بغیر کسی جوڑ کر لگائی گئی ہے۔ اس کے شہتیروں کو 2×2 فٹ چوڑے اور 8 فٹ بلند دیودار کے ستونوں سے سہارا دیا گیا ہے۔ان ستونوں پر بہترین نقش و نگار بنائے گئے ہیں جو کہ علاقائی فن تعمیر اور نقش و نگاری کا شاہکار ہیں۔ یاد رہے اس وقت لکڑی کاٹنی کی مشین آری وغٰیرہ نہیں تھے ۔ مقامی لوگو ں نے اسے کلہاڑیوں کے مدد سے تعمیر کیا ۔ اور کلہاڑیوں سے لکڑیوں پہ ایسے نقش و نگار بنائیں کہ آج کہ مشینی دور کا انسان حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔مسجد کی بالائی منزل جستی چادروں سے 1999ء میں تعمیر کی گئی ہے۔مسجد علاقے کی سادگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دریائے پنجکوڑا کے پانی سے یہاں نمازی وضو کرتے ہیں جبکہ یہ دریا اس مسجد کو مزید خوبصورت بنا رہا ہے۔