:جہاز بانڈہ جانے کے لیے رہنما تحریر
ڈیلی کمراٹ
جہاز بانڈہ دیر بالا کا سب سے خوبصورت ترین جگہ ہے۔جہاز بانڈہ میں واقع خوبصورت میدانیں ،آبشاریں اور جھیل ان کے خوبصورتی میں چار چاند لگادیتے ہیں ۔جہاز بانڈہ کے خوبصورتی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ جب بھی آپ کسی سیاح سے پوچھتے ہیں کہ کمراٹ ویلی اور جہازبانڈہ میں زیادہ خوبصورت جگہ کونسی ہے تو اکثر جہازبانڈہ کا نام لیتے ہیں ۔زیا دہ تر سیاح وادی کمراٹ اور جہاز بانڈہ کو ایک جگہ سمجھتے ہیں جبکہ یہ دونوں الگ الگ مقامات ہیں ۔وادی کمراٹ دیر کوہستان کے گاؤں تھل میں واقع ہے جبکہ جہاز بانڈہ گاؤں لاموتی کے حدود میں واقع ہے ۔
جہاز بانڈہ جانے کے لیے کہاں سے جانا ہوگا:
وہ سیاح حضرات جو وادی کمراٹ جا چکے ہیں ان کے لیے تو انتہائی آسان ہے،وادی کمراٹ جاتے ہوئے تھل کی حدود میں داخل ہونے کے بعد دروازوجیسے مقامی لوگ درانوٹ کہتے ہیں کے مقام پر دائیں طرف مڑنا ہوگا ۔اگر آپ تھل جانا چاہتے ہیں تو تھل سے واپس آکر دروازو کے مقام پر دائیں طرف مڑکر گاؤں لاموتی پہنچ کر وہاں پر پھر دائیں طرف مڑیں ،کیونکہ سیدھا راستہ باڈگوئی پاس کی طرف جاتی ہے ۔لاموتی سے دائیں مڑکرآگے جائیں ،ایک چھوٹا سا محلہ جیسے متول کہتے ہیں سے آگے جائیں ،پانچ چھ کلومیٹر سفر کرکے آپ جندرئی پہنچ جائیں گے ،جندرئی پہاڑ کے دامن میں ایک چھوٹا سا گاؤں ہے ،جندرئی میں راجہ تاج محمد صاحب نے ایک چھوٹا سا گیسٹ ہاوس بھی تعمیر کیا ہوا ہے جہاں آپ رات بھی بسر کرسکتے ہیں ۔جندرئی تک آپ گاڑی میں جاسکتے ہیں ،کیونکہ جندرئی سے آگے جہاز بانڈہ پیدل جانا ہوگا ۔جندرئی سے پیدل جاتے ہوئے آپ کے راستے میں ایک چھوٹا سے ڈلوان یا پہاڑ آئے گا جس پر چھڑکر آپ ایربانڈہ پہنچ جائیں گے ۔ پہاڑ سرکرنے کے بعد سب سے پہلے آپ کو بہت ہی خوبصورت بانڈہ جیسے ایربی بانڈہ کہتی ہے خوش آمدید کہے گا ۔ایربی بانڈہ بہت ہی خوبصورت مقام ہے ۔
ایربی بانڈہ کے بعد راستے میں بہت ہی خوبصور ت مناظر آپ کو خوش آمدید کہے گی ۔اور اسی طرح پیدل سفر کرتے کرتے آپ جہازبانڈہ پہنچ جائیں گے ۔جہاز بانڈہ میں جونہیں آپ قدم رکھیں گے ،آپ کو ایک نہ ختم ہونے والے سر سبز میدان نظر آئے گا ۔جیسے دیکھ کر انسان تر و تازہ ہوجا تا ہے ۔جہازبانڈہ میں ایک ریسٹ ہاوس بھی ہے جہاں آپ قیام کرسکتے ہیں ۔جہاز بانڈہ میں ریسٹ ہاوس کے علاوہ ٹینٹ بھی لگائیے گئے ہیں جہاں آپ مناسب قیمت پر ٹینٹ کرایہ پر لے سکتے ہیں ۔جہازبانڈہ میں آبشار ،جھیل اوردوسرے بہت سے خوبصورت مقامات سے آپ لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔