KUMRAT VALLEY A PEACEFUL & SOFT SPOT A Paradise on Earth Kumrat Valley

Latest

KUMRAT VALLEY A PEACEFUL & SOFT SPOT

یہ کُمراٹ ہے۔
kumrat valley a place of peace and softness
مسافرِشَب
کُمراٹ میں آپ جِس چیز کی سب سے کم توقع رکھ سکتے ہیں وہ یہی منظر ہے۔ بے شجر، کم آ کسیجن، شدید سرد، بادلوں کو چھید ڈالنے والے سنگلاخ پربتوں میں اندھیروں اجالوں کا امتزاج، خطرناک گلیشیئر کہ کسی وقت بھی دھڑام سے ٹوٹ سکتا ہو، اور ایک بلند درہ جس کے پار دُور پار کی سرزمین ہو۔کم از کم مَیں کُمراٹ میں اِن مناظر اور ماحول کی توقع نہیں رکھ کر گیا تھا۔کچھ برس قبل مشابروم بیس کیمپ ٹریک کے سلسلے میں ہمیں مکمل معلومات تھیں کہ مریخ جیسا ماحول ملے گا۔ وہاں کی سنگلاخی کرختگی اور ویرانی بہت جانی پہچانی ہے۔

مگر کُمراٹ اِس ماحول کے لیے مشہور نہیں۔ کُمراٹ تو ایک نرم خُو، تہذیب یافتہ، مسکراتا ہوا، فیمیل سا محبوب ہے جس کے نِیم اندھیر جنگلوں سے متناسب ہوائیں اور خوشبوئیں آتی ہیں اور شَب بھر عمر خیام کی موسیقی میں مرہم رکھے جاتے ہیں۔ایسے میں جب اچانک سیلابی ریلے کے باعث شاہ زور جھیل کا ٹریک بدلا تو باریش درویش سنگلاخ چہرے والے مرد کی صورت سامنے آ گئی، بلتستان یا انٹارکٹیکا کا چہرا سامنے آ گیا، دل یک لخت بہت پریشان ہوا، اگرچہ اِس کا اپنا طلسم تھا۔
کُمراٹ ایسے منظر کے لیے مشہور نہیں۔ کُمراٹ پکنک کے لیے مشہور ہے، ایڈوینچر کے لیے نہیں ۔یا پھر کہہ سکتے ہیں کہ شادی سے پہلے سارے محبوب ہی کومل کومل اور نرم مزاج لگتے ہیں، کمراٹ فوریسٹ کیمپ کی طرح.. اصل سنگلاخی اور کرختگی تو شادی کے دوسرے روز نظر آتی ہے۔ شاید اِس کا اپنا سحر ہو، مینوں کی پتا۔