گاؤں لاموتی
گاؤں لاموتی ایک اہم کوہستانی گاؤں لاموتائی نالے کے دائیں کنارے اوپر بہت ہی اچھےطریقے سے تعمیر کیا گیا ہے، جو پنجکوڑہ کے بائیں کنارے تک پھیلا گیا ہواہے ۔ گاؤں لاموتی دیرسے تقریباً 28.5 میل اور پاتراک سے 19.5 میل اوپر واقع ہے۔ گاؤں دریا سے تقریباً نصف میل کے فاصلے پرواقع ہے، جس کے کنارے تک کھیت ہیں۔ پہاڑیو کی چوٹیاں دیودار اور دوسرے درختوں سے مالامال ہیں اور چارہ بہت زیادہ ہے۔
یہاں کے باشندے پشتو سے ناواقف ہیں۔ 1895 میں ملک، عظیم شاہ، سید شاہ اور کش احمد وغیرہ نمایاں ہیں ۔ 120 مکانات ہیں۔
ایک دوسرے کتاب چترال، گلگت اور کوہستان کے راستے" کے مطابق گاؤں لاموتی دیر کوہستان کا سب سے اہم گاؤں تھل کے بعد دوسرا گاؤں ہے جس کی کل آبادی 1922 میں 2000 تھی۔ گاؤں لاموتی کے لوگ دیگر کوہستانیوں سے زیادہ مہذب ہیں اور سوات کوہستان کے باشندوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں۔ تاہم وہ کلکوٹ اور تھل کے باشندوں سے دشمنی میں ہیں جنہوں نے ان کے خلاف اتحاد کیا ہے۔