KOTGAL WATERFALL AT KUMRAT VALLEY A Paradise on Earth Kumrat Valley

Latest

KOTGAL WATERFALL AT KUMRAT VALLEY

کوتگل ابشار Kumrat  Valley waterfall

تحریر: گمنام کوہستانی
دیر کوہستان کے مشہور سیاحتی مقام وادی کمراٹ میں واقع اس ابشار کا نام کوتگل ابشار ہے ـ عام سیاح اس کو کمراٹ ابشار کتہے ہیں جس کا اصل نام کوتگل ابشار ہے۔ کمراٹ میں داخل ہونے کے بعد سری مئی کا علاقہ شروع ہوتا ہے۔ سری مئی اس علاقے کو کہا جاتا ہے جہاں ہر سال کمراٹ فیسٹیول منعقد ہوتا ہے۔ یہاں بہت سارے لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہوگا کہ سری مئی کے مقام پر ماضی قریب تک ایک جھیل سی ہوا کرتی تھی۔مئی یا مھی گاوری زبان میں اس جگہ کو کہتے ہیں جہاں خشکی اور پانی ساتھ ساتھ ہو یعنی دو دریاؤں کے بیچ والی جگہ یا وہ جگہ جہاں تالاب ہو اور درمیان میں خشک زمین بھی ہو تو اسے ممھئ یا مئی کہتے ہیں۔ سوات کالام کے مشہور سیاحتی مقام مھو ڈھانڈ کو بھی اسی وجہ سے مھو ڈھانڈ کہتے ہیں۔

کمراٹ میں بھی ماضی قریب تک سری مئی کے مقام پر مھو ڈانڈ کی طرح جھیل ہوا کرتی تھی جسے بعد میں انے والا سیلاب بہا کر لے گیا۔ جھیل کے میدان میں آج کل جشن کمراٹ اور کمراٹ فیسٹیول وغیرہ ہوتے ہیں۔ اسی سری مئ سے آگے روئی شئی میدان شروع آتا ہے۔ روئی شئی میدان جہاں ختم ہوجاتا ہے اور کوتگل کا علاقہ شروع ہوجاتا یے وہاں پر سیدھے ہاتھ کے طرف دیکھنے سے آپ کو یہ ابشار نظر آئے گا۔ اس اپشار کو دیکھنے کے لئے تھوڑے دور تک پیدل جانا پڑتا .کم سے کم ادھا گھنٹہ پیدل ہموار راستے کا ٹریک ہے۔ دور سے یہ ایک عام سا جھرنا نظر آتا ہے لیکن نزدیک پہنچنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک حسین اور سحر انگیز ابشار ہے ۔