TRAVELOGUE OF MUNAWAR HUSSAIN TO KUMRAT VALLEY FROM OKARA PUNJAB A Paradise on Earth Kumrat Valley

Latest

TRAVELOGUE OF MUNAWAR HUSSAIN TO KUMRAT VALLEY FROM OKARA PUNJAB

سفر نامہ کمراٹ ویلی
Travel to kumrat valley from Okara , Punjab
تحریر :منور حسین اوکاڑہ

السلام علیکم سیاحت میرا شوق ہے اور آپ کے پیج پر کمراٹ ویلی کی تصاویر دیکھ کر اور تعریف پڑھ کر سوچا کیوں نہ اس عید پر کمراٹ کا رخ کیا جائے تو دوستوں سے رابطہ ہوا اور پروگرام فائنل ہو گیا ہم اوکاڈہ سے نکلے اور راستے میں مختلف جگہ رکتے تیمر گرہ پہنچے جہاں پر ہمارے لیے ایک دوست نے کھانے کا انتظام کر رکھا تھا خیر کھانا کھا کر اور تھوڑی ریسٹ کے بعد ہم نے پھر سفر شروع کیا شرینگل سے آگے راستہ خراب اور سیاح حضرات کا رش ہونے کی وجہ ہم کافی لیٹ ہوئے اور آخر کار تھل پہنچ کر رات گزارنے کا فیصلہ کیا لیکن بدقسمتی سے کمرہ نہ ملا اور ہمیں گاڑی میں ہی رات گزارنا پڑی۔

اگلی صبح 6 بجے ہم کمراٹ پہنچے اور وادی کا حسن دیکھ کر ساری تھکاوٹ دور ہو گئی خیر فریش ہو کر ناشتہ کیا اور ٹینٹ لگا کر ہم لوگ دریا کی سیر پر نکل گیے واپس آکر دو دوست کھانا بنانے لگے اور ہم نے آبشار کی طرف سفر شروع کر دیا آبشار کر راستے میں ایک سے بڑھ کر ایک نظارہ دیکھا اور سوچتے رہے کہ ہم نے اتنی دیر کیوں کر دی ایسے حسین نظارے دیکھنے میں۔ ہم آبشار پر پہنچے تو لوگوں کا بہت رش تھا اور ایک میلہ سا لگا ہوا تھا ہم بھی کیمرا پکڑ کر لوگوں کی اس بھیڑ میں شامل ہو گئے اور آبشار کے ٹھنڈے پانی سی لطف اندوز ہونے لگے اس کے بعد واپس کا سفر شروع ہوا اور ہم حسین مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے واپسی کا سفر طے کرنے لگے، کافی سارے پوائنٹ دیکھنے کے بعد ہم کمراٹ پہنچے تو دوست کھانا تیار کر چکے تھے ہم نے کھانا کھایا اور چائے پینے کے بعد کمراٹ میں موجود گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے لگے.. جب شام 6 بجے شام تھک گئے تو دریا کا رخ کیا اور میوزک چلا کر دوست خٹک ڈانس کرنے کی ناکام کوشش کرنے لگے اور اس کے بعد چائے کا دور چلا پھر ہم واپس آئے کیمپ میں اور رات کے کھانے کی پلاننگ کرنے لگے۔

دو دوست کھانے کی تیاری میں لگ گئے اور سردی ہونے کی وجہ سے باقی دوست کیمپ میں تاش کھیلنے لگے اس دوران کھانا تیار ہوا اور کھا کے گپ شپ کرنے کے بعد ہم سو گئے صبح سویرے سب دوست تیار ہوے اور واپسی کا سفر شروع ہوا اور واپسی دوپہر کا کھانا ہم نے تلاش میں کھایا اور لڑم ٹاپ کی طرف سفر شروع کیا تلاش سے 21 کلومیٹر کی دوری پر واقع یہ ٹاپ بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی، آخر میں یہی کہوں گا کہ آپ کمراٹ ضرور آئیں اور ساتھ لڑم ٹاپ کی سیر بھی کریں لیکن یہ قدرت کے نظارے ایک نعمت ہیں انہیں صاف ستھرا رکھ کر اچھے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔