DOJANGA KUMRATVALLEY A PLACE OF MAGIC A Paradise on Earth Kumrat Valley

Latest

DOJANGA KUMRATVALLEY A PLACE OF MAGIC

دو جنگہ کی فضا میں عجب جادوئی کشش اور پر اسراریت ہے
Dojanga kumrat valley

خالد حسین کی قلم سے ِ
دو جنگہ خوبصورت اور خوب رو وادی کمراٹ کے اندر ایک اور حسین و جمیل چھوٹی وادی کی مانند ہے مگر ہے وادی کمراٹ کا حصہ ۔ آبشار اور کالا پانی چشمہ کے اور آگے ایک جنت نظیر ایک بہشت بریں ہے جہاں پر ہم ایک مشکل اوبڑ کھابڑ راستے سے گزرتے ہوئے ہچکولے کھاتے ہوئے پہنچے جیپ کو دریا کنارے ایک گھاٹی پر کھڑا کیا اور ایک بہت بڑے درخت کے دریا پر گر کر بننے والے پل سے دریاۓ پنجکوڑہ کو کراس کیا اور دوسرے پار جا کر براجمان ہو گیے ۔کیا رومانٹک جگہ تھی ۔

خاموشی ۔۔۔ایسی کہ خود اس کی اپنی صدا کانوں میں رس گھولے۔ سناٹا ایسا کہ ۔۔۔۔۔۔اس کی گونج میں ایک پیغام ہو ایک چاشنی ہو۔ہر طرف چیڑ دیار اور پڑتل کے کالے سیاہ درختوں کے جھنڈ کسی معشوق کے گیسوئے دراز کی چھاوں کی مانند جن میں ٹھنڈک اور سکوں کا عجب نشہ تھا۔ یوں لگا کہ قدرت خود اپنے بال پھیلائے اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اپنے یہاں آنے والوں کو خوش آمدید کہ رہی ہے۔چاروں اور پہاڑوں کی اونچی دیواریں۔سر سبز درختوں کے جھنڈ قطار اندر قطار دست بستہ ہاتھ باندھے تکریم و تعظیم کا درس دے رہے ہوں یوں لگا ابھی حکم ہو گا ابھی سلیوٹ کریں گے۔ دریا کے پانی کی روانی ایسی موسیقیت کہ سرور اور نغمگی کے جلترنگ بج رہے ہوں ۔

فضا میں ایسا خمار کہ مدہوش کئے جاۓ ۔۔۔۔
ہوا کی روانگی میں ایک خاص ترنم ہو ۔۔۔۔۔