(کوہستانی ستار (سرود
کوہستانی لوک موسیقی اپنے اندر کئی سو سالوں کی روایات سموئے ہوئے ہے، کوہستانی لوک موسیقی میں استعمال ہونے والا چترالی ستار جسے کوہستانی (گاوری) میں سرود کہا جاتا ہے، آج بھی دیر اور سوات کوہستان میں دلچسپی سے سنا اور بجایا جاتا ہے، ستار کے ان دھنوں میں ان برف پوش پہاڑوں کے دامن میں بسنے والے کوہستانیوں کی سماجی اور معاشی روایات، رسم و رواج اور قربانیوں کی داستانیں پوشیدہ ہیں ،سرود یا ستارکا بجانا کوہستانی معاشرے میں برا نہیں سمجھا جاتا، ستار بجانے والا کوئی مخصوص شخص یا کسی مخصوص خاندان سےتعلق نہیں رکھتا بس جسے ستار بجانا آتا ہو وہ بجاتا ہے،آج بھی ہمارے ہاں حجروں اور محفلوں میں ستار بڑے شوق سے بجایا جاتا ہے،اگرچہ اب یہ روایت کم ہوتی جارہی ہے لیکن شادی بیاں وغیرہ کے موقع پر زور و شور سے ستار بجایا جاتا ہے،رات کو لوگ دور دراز کے گاوں سے شادی والے گھر اتے ہے اور ان محفلوں میں شرکت کرتے ہیں، ستار بجانے والا جب ستار کے دھن پر لوک موسیقی چھیڑتے ہے تو سماعتوں میں یک بہ یک طمانیت کے دیے جل اٹھتے ہے اور اک عالمِ تصور گویا وجدان میں آتا ہے،ستار اگرچہ کوہستان میں کافی مقبول آلہ موسیقی ہے لیکن بدلتے وقت کے ساتھ کویستان کے اس روایتی ساز کے سُر بھی مدھم پڑتے جا رہے ہیں۔