اگر آپ اس وادی میں جانا چاہتے ہیں تو یہ چند درج ذیل نکات ذہن میں رکھئے
آپ تیمرگیرہ یا دیر بالا تک لوکل بس پر جائیں۔
دیر بالا سے جیپ کرائے پر حاصل کریں جس میں جیپ کا ایندھن آپ کے ذمہ ہوگا، جبکہ جیپ کا مالک 4 سے 5 ہزار یومیہ معاوضہ طلب کرسکتا ہے۔
جیپ سارے سفر کے دوران 35 سے 40 لیٹر ایندھن استعمال کرے گی۔
سفر کے دوران خیمے اور کیمپنگ کا سامان ہمراہ رکھیں۔
وادی میں ہوٹلز کم ہیں اکثر اوقات آپ کو خود کھانا بنانا پڑسکتا ہے۔
گرم کپڑے چادر وغیرہ لازماً رکھیں۔
اگر آپ خاتون ہیں تو سفر کے دوران پردے کا اہتمام کریں اور پختون روایا ت کی پاسداری کا خیال رکھیں۔
اگر آپ کا گروہ مرد و خواتین پر مشتمل ہے تو آبادیوں میں ہلا گلا کرنے سے گریز کریں۔
کسی بچے کو تحفہ نہ دیں کیوں کہ بچوں کو نقدی کی صورت میں تحفہ یہاں کے لوگوں کو ایک آنکھ نہیں بہاتا۔
یہاں کوہستانی قبیلے کے افراد آباد ہیں مہمان نوازی کا جذبہ ان کے اندر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے کسی کی دعوت کو ٹھکرا کر اس کی دل آزاری نہ کریں۔
تصاویر کشی صرف قدرتی مناظر کی کریں، خواتین کی تصاویر بنانے کی غلطی قطعًا نہ کریں۔
اس علاقے میں صرف دو نجی موبائل کمپنیوں کی سروس ہے اس لئے کوشش کریں کہ بیرونی دنیا سے رابطے کے لئے انہی کمپنیوں کے نمبرز آپ کے پاس موجود ہوں۔
موبائل اور کیمرے کا استعمال احتیاط سے کریں کیوںکہ آپ کو چارجنگ کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔