KUND BANDA JEHAZ BANDA DIR KUMRAT A Paradise on Earth Kumrat Valley

Latest

KUND BANDA JEHAZ BANDA DIR KUMRAT

کونڑ بانال
Kund Banda is a mesmerizing spot

کوہستان دیر کے مشہور سیاحتی مقام جاز بانال کے قریب واقع کونڑ بانال ۔ ویسے عام طور پر سیاح حضرات اس پورے علاقے کو جاز کے نام سے جانتے ہیں لیکن درحقیقت یہاں موجود ہر علاقے کا اپنا نام ہے۔ جاز بانال میں داخل ہوتے ہی جو پہلا میدان آتا ہے اسے جاز کہا جاتا ہے۔ اس کے سامنے دوسرے میدان جہاں چمرین گیسٹ ہاوس بنا ہوا ہے وہ بھینڑ بانال کہلاتا ہے۔ بھینڑ بانال سے نیچے جہاں گھان سر یا کٹورہ جھیل کا پانی گر کر ایک بہت بڑے آبشار کو جنم دیتا ہے وہ علاقہ کونڑ کہلاتا یے۔ کونڑ ہی میں دوسری طرف جہاں سے گلیشئر پگھل کر آتے ہیں چمرین آبشار کہلاتا ہے۔ چمر مقامی داردی زبانوں میں لوہے کو کہا جاتا ہے لیکن ان سخت گلیشئر کو بھی کہا جاتا ہے جو سالوں سے پڑے ہوتے ہیں۔ یا دوسرے الفاظ میں ہم لوگ ان گلیشئرز کو چومر یعنی لوہا کہتے ہیں جو سال بھر نہیں پگھلتے۔ کالام کے مشہور چوٹیوں جنہیں آج کل فائیو انگرز بھی کہا جاتا ہے کا قدیم نام چمرین ہے۔ اسی طرح کوہستان دیر اور توروال کے سرحد پر واقع درال جھیل کے قریب کوز چمبر اور بر چمبر بھی دراصل چومر ہے لیکن غیر مقامی دوستوں یا باہر سے آنے والے لوگوں نے انہیں چمبر کا نام دیا ہے تو کل یہی نام معروف ہیں۔