INDEPENDENCE DAY AND KUMRATVALLLEY A Paradise on Earth Kumrat Valley

Latest

INDEPENDENCE DAY AND KUMRATVALLLEY

چودہ اگست کے موقع پر کمراٹ آنے والوں دوستوں خوش آمدید 
ہمیں امید ہے کوہستان دیر کی خوبصورت وادیاں آپ کو مایوس نہیں کریگی۔ 
تحریر :- گمنام کوہستانی
INDEPENDENCE DAY 14- August  AND KUMRAT VALLLEY
 
سب سے پہلے تو آپ لوگوں کو یہ خوشخبری سناتے ہیں کہ احمد برادز نے لاہور سے دیر بالا تک یوٹانگ بس سروس شروع کر دی ہے جو دیر بالا کے مین اڈے سے صبح 9 بجے روزانہ روانہ ہوگی جبکہ لاہور سے شام 9 بجے دیر کے لیے روانگی ہوگی۔ سیاح دوست لاہور کے بتی چوک میں احمد ٹریول سے دیربالا کے لیے ٹیکٹ خرید سکتے ہیں ۔ دیر بالا سے پھر کوہستان تھل کی لوکل گاڑیاں آرام سے مل جاتی ہے۔ 
لاہور سے آنے والے دوست ان نمبرز پر احمدر برادز کے عملے سے رابطہ کر کے معلومات لے سکتے ہیں ۔ 
منیجر وحید شاہ دیر بالا ، رابطہ نمبر 03009133379 
منیجر جمال ، بتی چوک لاہور ، ربطہ نمبر 03009494818 
اگر آپ کے پاس اپنی کار وغیرہ ہے تو تھل تک آپ اپنی کار وغیرہ میں آسکتے ہیں، مردان سے لے کر شرینگل پاتراک تک اے ون روڈ ہے، شرینگل پاتراک سے آگے کبھی غم کبھی خوشی یعنی آدھا کچا اورآدھا پکا روڈ ہے جس پر کار وغیرہ آرام سے تھل تک آ سکتی ہے۔
اگر آپ لوکل گاڑی میں آرہے ہیں یا پھر آپ پشاور کوہاٹ وغیرہ کے طرف سے آرہے ہیں تو پھر آپ کو مرادن یا تیمرگرہ پہنچنا ہوگا، مردان؛ تیمرگرہ سے روزانہ تھل تک لوکل گاڑی جاتی ہے۔ دیر کوہستان ایک پرامن اور محفوظ علاقہ ہے، یہاں آپ رات کو بھی سفر کرسکتے ہیں، خطرے کی کوئی بات نہیں صرف کتے ہوتے ہیں جن سے بچ کر نکلنا ہوگا۔ سوات کے طرف سے آنے والے دوست ایک بات کا خیال رکھئے کہ کالام تک آپ کی کار آسکتی ہے، آگے جیپ کا ٹریک ہے۔ اگر آپ کے پاس وقت اور فور بائی فور گاڑی ہے تو پھر یہ راستہ سب سے بہتر ہے کیونکہ اس راستے پر آپ مدین، بحرین، کالام ،اتروڑ کے مست نظارے دیکھ کر دشت لیلیٰ باڈگوئی ٹاپ کو پار کرکے تھل پہنچیں گے، یہ چونکہ ایک پہاڑی راستہ ہے اس لئے آنے سے پہلے راستے کے بارے میں معلوم کیجئے کہ کھلا ہے یا بند ۔
تھل کے قدیم مسجد میں آپ تصاویر لے سکتے ہیں، دیر کوہستان میں آپ کہیں بھی جا سکتے ہیں کسی پر بھی کہیں بھی کوئی پابندی نہیں ہے ۔ آپ اپنی فمیلی کے ساتھ بے فکر ہوکر آسکتے ہیں، سیکورٹی کا کوئی مسلئہ نہیں ہے ۔ مقامی سیدھے سادھے مہمان نواز لوگ ہیں۔ 
کمراٹ ہم سب کا ہے، اسے صاف رکھنے کی ذمہ داری بھی ہم سب کی ہے، اس لئے کچرا پھیلانے کے بجائے کچرا سمیٹنے کی کوشش کیجئے، درخت کے نیچے ہانڈی پکانے کے بعد کچرہ بیگز میں بھر کر قریب کسی ہوٹل کے ڈسٹ بن میں ڈالیئے، اگر کوئی کچرہ پھیلاتے ہوئے نظر آیا تو نظر انداز کرنے کے بجائے اسے سمجھائیں۔
مقامی جو بھی ہوٹلز وغیرہ ہیں وہاں سب سے پہلے ڈسٹ بین دیکھ لیجئے اگر مل گیا تو سہی ورنہ اسے سمجھائیں کہ یہ غلط ہے، اگر آپ ہوٹل کی تصویر لے کر ہوٹل والے کو خالی یہ دھمکی بھی دیں کہ بھائی یہ آپ غلط کر رہے ہیں، ہم شہر جا کر آپ کے ہوٹل پر لکھے گا تو وہ سمجھ جائے گا، اس سال اگر 100 بندوں نے بھی ایسا کیا تو اگلے سال سب کچھ ٹھیک ہوگا۔ ان لوگوں کا روزگار آپ لوگوں سے چلتا ہے، آپ لوگ بائیکاٹ کریں گے تو یہ لوگ لائن پر آئیں گےدریائے پنجکوڑہ میں جال سے مچھلی کے شکار پر مکمل پابندی ہے، اگر آپ پکڑے گئے یا پھر کسی ہوٹل والے نے آپ کےلئے جال والے یا جال کا بندوبست کیا اور وہ پکڑا گیا تو ذمہ دار آپ ہوں گے، مچھلی سے کسی کا پیٹ نہیں بھرتا۔ یہ صرف شغل ہوتا ہے اس لئے کنڈے سے پکڑو جہاں مرضی ہے لیکن جال سے پکڑنے کی کوشش مت کیجئے۔ آپ لوگ یہاں آتے ہیں تو ہمارے بچے آپ کے استقبال کے لئے باہر نکلتے ہیں، سپیشل بانال میں ایسا ہی ہوتا ہے کہ راستے پر کوئی بھی نظر آیا تو سلام دعا کےلئے نکلنا ہوتا ہے، آپ لوگ بدلے میں ہمارے بچوں کو نقدی وغیرہ دیتے ہیں۔ ہم لوگ آپ کے خلوص، محبت اور پیار کا تہی دل سے مشکور ہیں لیکن اس وجہ سے ہمارے بچے گداگری کی طرف مائل ہورہے ہیں، لہذا یہ سلسلہ بند کیجئے، اگر ان کے پیار کا بدلہ دینا ضروری بھی ہے تو ان کی ایک پیاری سی تصویر لے کر ان کے بچپن کے کچھ لمحے ہمیشہ کےلئے محفوظ کیجئے، یہ سب سے بہتر ہے۔
اپنے ساتھ گرم کپڑے اور ٹیلی نار، وارد یا جاز کی سم لانی ہوگی۔ باقی سب کچھ ادھر ملتا ہے۔ تھل کے آس پاس وارد تھری جی اور فورجی کی سروس بھی ہے۔ نقشہ طارق جاوید صاحب نے بنایا ہے، باقی تو ٹھیک لگتا ہے لیکن کلومیٹر کے بارے میں کنفرم نہیں معلوم تھل سے کمراٹ فور بائی فور گاڑی کا راستہ ہے اس لئے اپنی کار پر بھی رحم کیجئے اور ہم پر بھی، آپ اگر کار میں آتے ہیں تو کمراٹ کے روڈ پر وہ چلتی کم اور قیلولہ زیادہ کرتی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوجاتا ہے۔ اس لئے مہرابانی ہوگی تھل سے آگے سوزکی اور کار وغیرہ میں جانے سے گریز کیجئے۔
میرا نام عمران خان آزاد ہے لیکن لوگ مجھے گمنام کوہستانی کے نام سے جانتے ہیں۔ آپ میں سے اگر کوئی دیر کوہستان یا سوات کوہستان آنا چاہتا ہے اور اسے معلومات چاہئے تو ہمیں اس نمبر پر واٹس ایپ کیجئے۔ آپ کی مدد کرتے ہوئے ہمیں خوشی ہوگی ۔