MUNIR KOHISTANI THE REAL EXPLORER OF KUMRATVALLEY A Paradise on Earth Kumrat Valley

Latest

MUNIR KOHISTANI THE REAL EXPLORER OF KUMRATVALLEY

آج وادی کمراٹ اگر پاکستان بھر میں مشہور ہے تو اس کا سہرا منیر کوہستانی کو جاتا ہے
Munir Kohistani the real Hero of Kumrat Valley

تحریرگمنام کوہستانی
 پاکستان کے دیگر پہاڑ ی مقامات مثلاً سوات، کاغان، مری اور گلیات کی نسبت کمراٹ کا سفر کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔ حتیٰ کہ بہت سے لوگ اس نام تک سے واقف نہیں۔ اس کی ایک وجہ دیر کے نہایت دور دراز علاقے میں واقع ہونا بھی ہے۔ اس کے علاوہ سفری سہولیات کا میسر نا ہونااور رہائش کی عدم دستیابی وہ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے یہ علاقہ وہ شہرت بھی حاصل نہ کر سکا جو اس سے کہیں کم خوبصورت علاقوں کو حاصل ہے۔وادی کمراٹ جہاں کہیں سبزہ و شادابی خوابناک یادوں کا سبب بنتی ہے۔ تو کہیں برف پوش بلندیاں اپنی طرف بلاتی ہیں۔ انہی فطری مناظر سے بھرپور، عام نگاہوں سے اوجھل، ہجوم اور شور سے دور وادی کو دنیا کے سامنے لانے اور اسے گمنامی سے نکالنے کیلئے دیر کوہستان کے اہم گاؤں کلکوٹ سے تعلق رکھنے والے طالب العلم منیر کوہستانی نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور وادی کمراٹ کے نام سے فیس بک پیج بنایا جس پر وہ وادی کمراٹ کے بارے میں پوسٹنگ کرنے لگے۔یہ اس وقت کی بات ہے، جب دنیا وادی کمراٹ کیا دیر کوہستان کے بارے میں بھی کچھ نہیں جانتی تھی۔ ایک ایسے علاقے میں جہاں کہ ہر دوسرے بندے کے خیال میں اگر کمراٹ مشہور ہوگیا تو پھر حکومت قبضہ کر کے اسے ہم چھین لیں گے کمراٹ کے بارے میں دنیا کو بتانا کافی مشکل کام تھا۔ لیکن منیر کوہستانی اپنے کام میں لگا رہا۔ 

بقول منیر کوہستانی کہ ہمارے پاس قدرت کا دیا ہوا ایک ایسا خزانہ ہے کہ اگر ہم اسے صحیح طریقے سے استعمال کرے اور دنیا کے سامنے لائے تو دیر کوہستان سے غربت کے سائے ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائنگے۔ اور یوں سوشل میڈیا پر آہستہ آہستہ کمراٹ کے بارے میں لوگ جاننے لگے۔ منیر کوہستانی دیر کوہستان کا وہ پہلا کوہستانی ہے ۔ جس نے کمراٹ اور جاز وغیرہ کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے بھر پور کوشش کی ۔ اور دنیا کو بتایا کہ دیر کوہستان بھی سوات کوہستان کے طرح ایک خوبصورت علاقہ ہے ۔آج وادی کمراٹ اگر پاکستان بھر میں مشہور ہے تو اس کا سہرا منیر کوہستانی کو جاتا ہے۔ فیس بک سے شہرت حاصل کرنے والی وادی کمراٹ آج سیاحوں کی کی پہلی پسند ہے۔ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں سیاح وادی کمراٹ کا رخ کرتے ہیں۔ اور کمراٹ کے مقامی لوگوں کی معیشت میں اپنا حصہ ڈال دیتے ہیں۔سال 2016کو کمراٹ اس وقت شہ سرخیوں کا زینت بنا جب پاکستان تحریک انصاف کے چئرمیں عمران خان نے اس وادی کا دورہ کیا ۔انہوں نے پیدل بہت سے علاقے دیکھ لیے او ر وادی کی خوبصورتی کا خو ب تعریف کی ۔انہوں نے بہت سے منصوبوں کا اعلان بھی کیا لیکن وہ بھی تاحال سیاسی وعدے ثابت ہوئے کیونکہ ابھی تک وادی کمراٹ کے کسی کھونے میں کوئی کام شروع نہیں ہوا ہے ۔حال ہی میں چائنا ایکنامک کوریڈور کے تحت وادی کمراٹ میں ٹورسٹ ریزارسٹ اور جہاز بانڈہ میں چئر لفٹ کی منظوری ہوچکی ہے جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ مستقبل ہمارا ہے۔